ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جے ڈی ایس کے بعد اب بی جے پی نے اُٹھائے بھٹکل میں ہزار کروڑ روپیوں کی سرکاری امدادپر سوالات؛ کہا، منکال کا بیان جھوٹ پر مبنی

جے ڈی ایس کے بعد اب بی جے پی نے اُٹھائے بھٹکل میں ہزار کروڑ روپیوں کی سرکاری امدادپر سوالات؛ کہا، منکال کا بیان جھوٹ پر مبنی

Sat, 04 Nov 2017 20:09:13    S.O. News Service

بھٹکل:4/ نومبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل ۔ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے لئے حکومت کی طرف سےمنظور شدہ 1000کروڑروپیوں کو لے کر رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی طرف سے تعلقہ بھر میں لگائے گئے تعارفی بیانر س کا معاملہ تھمتا نظر نہیں آرہاہے۔ ایک طرف منکال وئیدیا اپنی حمایت میں بیانات جاری کررہے ہیں تو مخالف  پارٹیوں کی طرف سے تنقیدوں کا  سلسلہ  جاری ہے۔ اسی معاملے کو لے کر نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی شاخ کے ذمہ داران نے آج سنیچر کو رکن اسمبلی  منکال وئیدیا کے 1000ہزارکروڑ روپیوں کی امداد کی بات کو  جھوٹ پر مبنی ہونے کا الزام لگایا ہے۔

بی جے پی منڈل صدر راجیش نائک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ 1000کروڑروپیوں کی امداد نہیں بلکہ یہ ایک گھپلہ ہے ، رکن اسمبلی تعلیم کے لئے 1000کروڑروپئے منظور ہونے کی بات کہہ رہے ہیں لیکن رکن اسمبلی کی میعاد میں کسی بھی ہائی اسکول یا سرکاری کالج کے عمارت کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ بھٹکل ، شرالی الویکوڑی بندرگاہ کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت امداد دینے کے لئے تیار تھی لیکن ریاستی حکومت نے توجہ نہیں دی، راجیش نائک نے سوال کیا کہ رکن اسمبلی ہمیں بتائیں کہ  اس سلسلے میں انہوں نے  کیا کیا ہے ۔

راجیش نائک کے مطابق بلدیہ حدود کے ڈرنیج سسٹم کے لئے منظور شدہ 200کروڑروپئے مرکزی شہری ترقی محکمہ کی دین ہے ، لیکن بھٹکل کی مجلس اصلاح و تنظیم اسے اپنی کوششوں کانتیجہ کہہ رہی ہے تو رکن اسمبلی کا دعویٰ ہے کہ یہ امداد ان کی محنت سے لائی گئی ہے۔ بی جے پی صدر کے مطابق  دین دیال بجلی منصوبے کے ذریعے ضلع کو 400کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں مگر اس تعلق سے رکن اسمبلی بات نہیں کررہے ہیں۔ اس سے واضح ہوتاہے کہ رکن اسمبلی خودکار ترقی کے مسیحابننے چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ  ہمارا گاؤں ہماری سڑک کا ٹینڈر رکن اسمبلی کے ایک قریبی کے نام ہواہے۔انہوں نے منطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں جانچ  کی جائے۔

انکولہ ۔ ہبلی اور ہوناور ۔تالگوپہ ریلوے لائن کا معاملہ سرپم کورٹ کے گرین بنچ کے سامنے ہے ، ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے کو اس کی جانکاری ہونےکی وجہ سے ہی وہ بالکل خاموش ہیں۔ لیکن رکن اسمبلی کو اس تعلق سے شعور نہ ہونے کی وجہ سے آننت کمار ہیگڈے کو یہ کام کرنے کی بات کررہے ہیں۔

راجیش نائک نے کہا کہ بھٹکل اور مرڈیشور کے بس اسٹانڈوں کی حالت بہت ہی خستہ ہے ، صنعت کاری کا بھی یہی معاملہ ہے، ان کاموں کے متعلق بات کرنے کے بجائے ریلوے لائن کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔ سابق وزیر شیوانند نائک کی میعاد میں کئی ایک ہائی اسکول، ڈگری ، پی یو سی ، آئی ٹی آئی حلقہ کو ملے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک سمیت پچھلے ارکان اسمبلی نے بے شمار ترقی جات کاموں کو انجام دیاہے۔ لیکن کسی نے بھی موجودہ رکن اسمبلی کی طرح کٹ آؤٹ  اور بیانرس چسپاں نہیں کئے ۔

بی جے پی صدر نے مطالبہ کیا کہ رکن اسمبلی نے جو کچھ بھی کام کیا ہے، اُس کی تفصیلات   میڈیا  کے سامنے پیش کریں۔

پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، گوند نائک، سنیل بی نائک، کرشنا نائک آسارکیری ، پرمیشور دیواڑیگا۔ دنیش نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، لکشمن نائک، پدمیا نائک، سبریش نائک موجود تھے۔


Share: